3 وفاقی وزارتوں کے لیے ترقیاتی بجٹ جاری نہ ہوسکا

وزارت خارجہ، قومی ورثہ، ٹیکسٹائل شامل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 7 کروڑ جاری


ملک سعید اعوان October 31, 2016
وزارت خارجہ، قومی ورثہ، ٹیکسٹائل شامل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 7 کروڑ جاری فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ سمیت 3 وزارتوں کوتاحال کوئی ترقیاتی بجٹ جاری نہیں کیا گیا جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 7 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق حکومت نے 21 اکتوبر 2016 تک 3 اہم وزارتوں کو کوئی ترقیاتی بجٹ جاری نہیں کیا۔ وزارت خارجہ کے لیے50 کروڑ مختص کیے گئے تھے مگرابھی تک کوئی رقم نہیں جاری کی گئی۔ وزارت قومی ورثہ کے لیے 6 کروڑ 71 لاکھ روپے مختص مگر انہیں بھی ابھی تک کوئی فنڈ نہیں ملا۔ وزارت ٹیکسٹائل کو بھی کوئی ترقیاتی بجٹ جاری نہیں کیا گیا، وزارت ٹیکسٹائل کیلیے 15 کروڑ بجٹ مختص کیاگیا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلیے جاری 7 کروڑ 24 لاکھ میں سے لاہور میں سول سروس اکیڈمی میں آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے 3 کروڑ 55 لاکھ، سول سروس اکیڈمی لاہور میں اوور ہیڈ ٹینک اور ٹربائن کی تعمیرکیلیے ایک کروڑ 65 لاکھ اور اولڈ فاطمہ ہاسٹل سول سروس اکیڈ می لاہور کیلیے 2 کروڑ روپے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں