لال مسجدانکوائری کمیشن عوام اورمیڈیا سے بھی معلومات لے گا

اخبارمیںاشتہاردینے کافیصلہ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،آئی جی،ڈی آئی جی وغیرہ کو بلایا جائیگا


Ghulam Nabi Yousufzai December 16, 2012
اخبارمیںاشتہاردینے کافیصلہ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،آئی جی،ڈی آئی جی وغیرہ کو بلایا جائیگا. فوٹو:فائل

لال مسجد آپریشن انکوائری کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ، پولیس اور فوج کے علاوہ آپریشن کے بارے میں براہ راست عوام سے اور میڈیا نمائندوں بھی معلومات حاصل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کمیشن کے سربراہ جسٹس شہزاد شیخ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں لال مسجد آپریشن کے بارے معلومات حاصل کرنے کیلیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر یہ فیصلہ کیا گیا کہ عوام اور میڈیا کے نمائندوں سے براہ راست بھی معلومات حاصل کی جائیں۔ اس سلسلے میں اخبارات میں اشتہار دیے جائینگے۔

10

ذرائع کے مطابق اشتہار میں درخواست کی جائیگی کہ لال مسجد آپریشن کے بارے میں کسی بھی شخص کے پاس کوئی معلو مات ہوں تو وہ کمیشن سے رجوع کرے۔ اس وقت کے کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر، آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور نگران تھانہ آبپارہ پولیس کے علاوہ لال مسجد کے خطیب اور مرنے والوں کے لواحقین نیز آپریشن کے نگران فوجی افسران کو بھی طلب کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں