بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخرکی بات نہیں مصطفی قریشی

 پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرزبھارت جانیوالے فنکاروں کوکام کے زیادہ مواقع فراہم کریں، اداکار


Cultural Reporter November 01, 2016
 پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرزبھارت جانیوالے فنکاروں کوکام کے زیادہ مواقع فراہم کریں فوٹو : فائل

HYDERABAD: معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کے وہ فنکار جو بھارتی فلموں میں کام کررہے تھے انھیں اس بات پر افسوس نہیں کرنا چاہیے کہ اب انھیں بھارت میں کام کرنے کا موقع نہیں ملے گا بلکہ اس بات پر خوش ہونا چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ اب انہیں اپنی ملک میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کرنے کے بھر پور مواقع ملیں گے،بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں انھوں نے کبھی پاکستانی فنکاروں کو دل سے تسلیم نہیں کیا،ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کاسٹ کیا ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔

مصطفی قریشی نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے فنکاروں کو بھی شہرت اور عزت دی ہے غیر ملکی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ پوری تندہی کے ساتھ اب اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں پر توجہ دیں ہمارے فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو بھی چاہیے وہ فنکاروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں اور بھارت میں جاکر کام کرنے والوں پاکستانی فنکاروں کو پاکستانی فلموں میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں تاکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں ان بہترین فنکاروں سے تبدیلی آسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں