بینظیر قتل سمیت سنگین مقدمات 31 دسمبر تک نمٹانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے مانیٹرجج نے تمام خصوصی عدالتوں کوہدایات جاری کردیں


Qaiser Sherazi November 06, 2016
اجلاس میں نگران فاضل جج کو بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرایک راولپنڈی میں بینظیر بھٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل سمیت پنجاب بھر میں دہشت گردی اورسنگین وارداتوں کے تمام مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ ہدایات ہائی کورٹ کے مانیٹرجج جسٹس عبدالسمیع خان نے صوبہ بھر میں انسداد دہشت گردی کی تمام 14 عدالتوں کے ججوں کو جاری کی ہیں، سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس بھی اسی سال31دسمبر تک نمٹنے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں اڈیالہ جیل سمیت صوبہ بھرکی جیلوں میں سیکیورٹی انتظامات مذید سخت کرنے، جیمرز لگانے اورملزمان کی عدالتوں میں پیشیاں یقینی بنانے کابھی حکم دیا گیا سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا ایک اجلاس میں نگران فاضل جج کو بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرایک راولپنڈی میں بینظیر بھٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا، جسکی آئندہ سماعت 7 نومبر سے شروع کی جارہی ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی دونوں خصوصی عدالتوں کے ججز رائے ایوب مارتھ اورآصف مجید اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں