پاکستانی خاتون نگہت داد نے ہالینڈ کا انسانی حقوق کا ٹیولپ ایوارڈ جیت لیا

نگہت داد کو یہ ایوارڈ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 10 دسمبر میں دی ہیگ میں دیا جائیگا۔


Express Tribune November 07, 2016
فوٹو : فائل

پاکستانی سماجی کارکن نگہت دادکو انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے کوششیں کرنے پر ہالینڈکی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے ٹیولپ ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا ہے۔

انھیں یہ ایوارڈ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر10دسمبر میں دی ہیگ میں دیا جائیگا۔ نگہت داد ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں اور انھیں یہ ایوارڈ ہالینڈ کے وزیرخارجہ بریٹ کونڈرز دینگے۔ ٹیولپ ایوارڈکانسی کے مجسمے اور ایک لاکھ یوروکی انعامی رقم شامل ہے۔ نگہت داد پاکستان میں لوگوں خاص طور پرخواتین کی انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات دورکرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں