بی جے پی کا پاک بھارت کرکٹ سیریز ملتوی کرنے کا مطالبہ

رحمان ملک کی جانب سے بابری مسجد،ممبئی حملوں سے متعلق دیئے گئے بیانات کے بعد کرکٹ سیریز ملتوی کر دینی چاہیے،یشونت سنہا


ویب ڈیسک December 17, 2012
رحمان ملک کی جانب سے بابری مسجد اور ممبئی حملوں سے متعلق دیئے گئے بیانات کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز ملتوی کر دینی چاہیے،یشونت سنہا،فوٹو:فائل

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا نے پاک بھارت کرکٹ سیریز ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



بھارتی کی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے بابری مسجد اور ممبئی حملوں سے متعلق دیئے گئے بیانات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کو ملتوی کر دینا چاہیے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر کھیل راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہوگی،سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں