’’دی سمپسنز‘‘ نے 16سال پہلے ٹرمپ کے صدر بننے کی پیشگوئی کی

قسط میںخاتون صدرکے کردارکوبتایاجاتاہے صدر ٹرمپ کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ نکل گیا ہے


Showbiz Desk November 10, 2016
یہ امریکا کے لیے وارننگ ہے، یہ تو یسا لگتا ہے کہ آسمان سے زمین پر گرنے سے پہلے کا آخری منطقی اسٹاپ ہے، امریکی میڈیا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: امریکا سمیت دنیا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا نتیجہ بجلی کے جھٹکے کی طرح محسوس کی گیا ہے مگر ہر کوئی اس سے حیران نہیں ہے کیونکہ مشہور امریکی کارٹون سیریز ''دی سیمپسنز'' (The Simpsons) میں گزشتہ روز امریکا کے صدارتی انتخابات جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بارے میں پیش گوئی کردی گئی تھی۔

یہ قسط جس کا ٹائٹل''بارٹ ٹو دی فیوچر'' تھا، میں دکھایا گیا تھا کہ بارٹ جو مستقبل قریب کا سفر کرتا ہے، جہاں اس کی بہن لیزا امریکا کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوتی ہے۔ لیزا اپنے دفتر میں ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران بریفننگ لے رہی ہوتی ہے تو بتایا جاتا ہے کہ امریکا کا دیوالیہ نکل گیا ہے جس کی وجہ ان سے پہلے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔کارٹون میں یہ کہا گیا کہ ہمیں ورثے میں بجٹ خسارہ صدر ٹرمپ سے ملا۔

امریکی میڈیا نے اس حوالے سے کہا ہے یہ امریکا کے لیے وارننگ ہے، یہ تو یسا لگتا ہے کہ آسمان سے زمین پر گرنے سے پہلے کا آخری منطقی اسٹاپ ہے۔ اب اس کارٹون کے مطابق مستقبل میں ایسا ہوتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا مگر سولہ سال پہلے کی یہ پیشگوئی اب ضرور حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں