سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے نام سے فیس بک پیج اور اکاؤنٹ جعلی قراردیدیا

پی ٹی اے کو جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک November 10, 2016
پی ٹی اے کو جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے، سپریم کورٹ، فوٹو؛ فائل

QUETTA: سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے نام سے منسوب فیس بک پیج کی تردید کرتے ہوئے پی ٹی اے کو اسے فوری بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم كورٹ سے جاری اعلامیے میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی كے نام سے فیس بك اكاؤنٹ اور پیج پران سے منسوب پیغامات كی تردید كرتے ہوئے واضح كیا گیا ہے كہ چیف جسٹس كا نہ تو فیس بك اور نہ ہی كسی اورسوشل میڈیا پر كوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ وہ سوشل میڈیا استعمال كرتے ہیں لہٰذا اس حوالے چلنے والے پیج اور اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس كے نام سے جعلی اکاؤنٹ بند كرنے كے لیے پی ٹی اے اور ایف آئی اے كو ہدایات جاری كردی گئی ہیں جب كہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف قانون كے مطابق كارورائی كا بھی كہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔