کراچی میں فلم ’’لاہور سے آگے‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر فلمی ستاروں کی شرکت

فلم 11 نومبر کو دنیا بھر کے سینماؤں میں میڈ ان پاکستان کے بینر تلے رونمائی کے لیے پیش کی جائے گی۔


نمرہ ملک November 11, 2016
فلم 11 نومبر کو دنیا بھر کے سینماؤں میں میڈ ان پاکستان کے بینر تلے رونمائی کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو؛ فائل

مقامی سینما میں فلم "لاہور سے آگے"کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت شوبزنس کی شخصیات نے شرکت کی۔


کراچی کے مقامی سینما میں فلم "لاہور سے آگے"کے رنگا رنگ پریمیئر میں لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی، سلطانہ صدیقی، انور مقصود، درید صدیقی، عثمان پیرزادہ، ماریہ واسطی ، عدنان صدیقی، ژالے سرحدی، انجلین ملک، فخر عالم، فہد مصطفیٰ، صنم سعید، نبیل قریشی، آمنہ شیخ، محب مرزا، ثروت گیلانی، فہد مرزا، مومل شیخ ،فریحہ الطاف، نادیہ حسین و دیگر نے شرکت کی اور فلم کا بلیو کارپٹ شوبزنس کے ستاروں سے چکمتا دمکتا رہا۔

اس موقع پر فلم ''لاہور سے آگے'' کے پروڈیوسر جرجیس سیجا کا کہنا تھا کہ فلم 11 نومبر کو دنیا بھر کے سینماؤں میں میڈ ان پاکستان کے بینر تلے رونمائی کے لیے پیش کی جائے گی، ہم انتہائی مختصر وقت میں کامیاب اور معیاری انٹرٹینمنٹ سے شائقین فلم کو محظوظ کررہے ہیں جس کی بدولت پاکستانی سینما میں شائقین کی آمد کا سلسلہ ایک بار پھر زور و شور سے شروع ہوا ہے۔ فلم کو شوبزنس اور ناقدین کی جانب سے ملے جلے تاثرات ملے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم لاہور سے آگے ''کراچی سے لاہور'' کا سیکوئل ہے جس کی کہانی یاسر حسین نے لکھی ہے جب کہ فلم کے لیے ہدایت وجاہت رؤف نے دی ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار صبا قمر اور یاسر حسین ادا کررہے ہیں جب کہ دیگرمعاون اداکاروں میں بہروز سبزواری، روبینہ اشرف،آغا فرحت اللہ اور عمر سلطان شامل ہیں۔ کہانی لاہور سے آگے اپنی پہلی فلم کراچی سے لاہور کی طرح ایک کامیڈی روڈ فلم ہے جس کی عکس بندی پنجاب سمیت شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں