عشرت العباد سیاسی زندگی کا دوبارہ آغاز کریں گے مشاورت شروع

عشرت العباد خان نے قومی سیاست میں ایک مرتبہ پھرقدم رکھنے کے لیے قریبی رفقا اور دوستوں سے مشاورت شروع کر دی ہے


Umair Ali Anjum November 12, 2016
سابق صدر پاکستان (ر)جنرل پرویزمشرف اورایم کیوایم کے درمیان تعلقات کی بہتری میں عشرت العبادخان اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔ فوٹو؛ فائل

14برس تک سندھ کے گورنر کے عہدے پر براجمان رہنے والے ڈاکٹر عشرت العبادخان دبئی میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد پاکستان میں سیاسی زندگی کا دوبارہ آغاز کریں گے۔


سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے قومی سیاست میں ایک مرتبہ پھرقدم رکھنے کے لیے قریبی رفقا اور دوستوں سے مشاورت شروع کر دی ہے، آئندہ دنوں میں سابق گورنر سندھ اہم پریس کانفرنس کرسکتے ہیں اس پریس کانفرنس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


ذرائع نے بتایاکہ سابق گورنرنے اپنی مکمل توجہ 2018کے عام انتخابات پرمرکوزکرلی ہے،عشرت العباد خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سابق گورنرسندھ کی سیاست کا مرکزایم کیوایم پاکستان ہو گا، ذرائع کا کہناہے کہ ایم کیوایم پاکستان اورعشرت العبادخان اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔


ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ سابق صدر پاکستان (ر)جنرل پرویزمشرف اورایم کیوایم کے درمیان تعلقات کی بہتری میں عشرت العبادخان اپنا اہم کردار ادا کرینگے اوران کی کوشش ہوگی کہ 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیوایم اورآل پاکستان مسلم لیگ مشترکہ حصہ لیں اور دونوں جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پرمتحدہ پاکستان اورمشرف لیگ سے بات چیت ہو سکتی ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں