الیکشن کمیشن عمران خان کی نااہلی کیلیے ریفرنس کی سماعت کل کرے گا

عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیلیے اسپیکر کے ریفرنس پر سماعت ہوگی۔


Numainda Khususi November 15, 2016
عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیلیے اسپیکر کے ریفرنس پر سماعت ہوگی۔ فوٹو؛ فائل

الیكشن كمیشن آف پاكستان تحریك انصاف كے سربراہ عمران خان اور سیكرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کے ریفرنس کی سماعت کل کرے گا۔

الیكشن كمیشن كی جانب سے جاری كردہ كاز لسٹ كے مطابق الیكشن كمیشن نے مختلف 6 مقدمات بدھ كو سماعت كے لیے فكس كیے ہیں جن میں تحریك انصاف كے چیرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین كی نااہلی كے لیے اسپیكر كی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی سماعت ہوگی۔

اس کے علاوہ سردار عبدالجبار تبی اور نوابزادہ صلاح الدین سعید كی جانب سے كیپٹن صفدر كی نااہلی كے لیے دی گئی درخواست پر سماعت ،عوامی نیشنل پارٹی كی بشرا گوہر كی جانب سے تحریك انصاف كے سینیٹر لیاقت علی تركئی كی نااہلی كے لیے درخواست پر كل سماعت ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔