امریکا میں پاکستانی فلموں پر مبنی پہلا فیسٹیول 3 دسمبر کو شروع ہوگا

فیسٹیول میںلاہور سے آگے، ایکٹر ان لاء، 3 بہادر، دختربھی پیش کی جائیں گی


Showbiz Desk November 16, 2016
پاکستان کے نوجوان فلم ساز ناقابل یقین حد تک بہترین فلمیں تیار کر رہے ہیں، ملیحہ لودھی۔ فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستانی فلموں کی نمائش پر مبنی پہلے فلم فیسٹیول کا انعقاد 3 تا 4 دسمبر کو امریکا میں پاکستان کے مستقل مشن کے زیر اہتمام ہوگا۔

دو روزہ یہ فلم فیسٹیول ایشیاء سوسائٹی میں ہو گا۔ فیسٹیول میں نمائش میں پیش کی جانے والی فلموں میں دو نئی فلمیں ''دوبارہ پھر سے'' اور ''لاہور سے آگے'' بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ''ایکٹر ان لاء '' آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلم 'ماہ میر' آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے کی اینی میٹڈ فلم '3 بہادر'، دختر، ڈانس کہانی اور ہو من جہاں بھی اس فیسٹیول میں پیش کی جائیں گی۔

یہ فیسٹیول اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی قیادت میں امریکا میں موجود پاکستانی مشن کی جانب سے پاکستان کا روشن چہرہ پیش کرنے کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ اس فیسٹیول سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ '' پاکستان کے نوجوان فلم ساز ناقابل یقین حد تک بہترین فلمیں تیار کر رہے ہیں جو ملک میں جاری ثقافتی ترقی میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ''ہم پاکستان میں بنائی گئی چند فلموں کو امریکا میں لا رہے ہیں تاکہ 193 ممالک کے سفیروں کو بھی یہ دیکھنے کا موقع ملے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کیا بنا رہی ہے۔ فیسٹیول کا آغاز 2 دسمبر کو اقوام متحدہ میں ریڈ کارپٹ کی تقریب سے ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں