بالی ووڈ فلموں پر پابندی بھارت بڑی مارکیٹ سے محروم ہوگیا

بھارتی عوام آج بھی پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنا چاہتے ہیں،رپورٹ


Pervaiz Mazhar November 17, 2016
بھارتی عوام آج بھی پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس کو نہیں بھول پائے۔ فوٹو: فائل

بھارت پاکستان تعلقات کی وجہ سے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے بھارت فلموں کے حوالے سے ایک بہت بڑی مارکیٹ سے محروم ہوگیا، پاکستان بھارتی فلموں کی تیسری بڑی مارکیٹ تھی۔

بھارتی فنکاروں کو جس قدر پاکستان میں سراہا گیا یا پسند کیا جاتا تھا ان کی خواہش ہوتی تھی کہ پاکستان جاکر اپنے پرستاروں سے ملاقات کریں اور ان کا شکریہ ادا کریں، پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا تھا وہاں ایک لابی نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کر نے کے مواقع بھی فراہم کیئے جس کی وجہ سے وہ حالیہ کشیدگی میں زبردست تنقید کا نشانہ بھی بنے۔

پاکستان کے نامور گلوکاربھی بھارتی گلوکاروں کے مقابلے میں آگے نظر آئی جو بھارتی انتہا پسند تنظیموں برداشت نہ ہوااور انھوں نے سب سے پہلا نشانہ پاکستانی فنکاروں کو بنایا تاکہ وہ بھارتی شو بز انڈسٹری میں اپنا تسلط قائم کرنے میں کامیاب نہ ہوں ،اگر پاکستان اور بھارت کی شو بز دنیا کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے تو نقصان بہر حال ہندوستان کو ہی اٹھانا پڑا۔

آج پاکستان میں ان کی فلمیں بند کردی گئیں، بھارتی عوام آج بھی پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس کو نہیں بھول پائے ان کی آج بھی خواہش ہے کہ پاکستانی فنکار ان کے ملک آکر کام کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں