کیش نہیں اس لیے بال نہیں کٹوا رہی نیہا دھوپیا

کرنسی نوٹوں پر پابندی سے متاثر ہوں لیکن لوگ میری مدد مدد کر رہے ہیں


Showbiz Desk November 17, 2016
ہمارے ملک کی خواتین اور خاص کر نوجوان لڑکیوں کو سمجھنا ہوگا کہ ہر لڑکی کی جسمانی ساخت یا بناوٹ مختلف ہوتی ہے، نیہا۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں پر پابندی سے وہ بھی متاثر ہوئی ہیں لیکن لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں اس لیے ان کا کام چل رہا ہے۔ یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

نیہادھوپیا کا کہناتھا کہ نوٹ پر پابندی سے تقریباً سبھی لوگ کافی پریشان ہیں لیکن اس پریشانی کے عالم میں بھی وہ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ نیہا نے کہاکہ اپنے پڑوسی کو جب میں نے بتایا کہ میرے پاس کیش ختم ہو گیا ہے تو انھوں نے مجھے کچھ سو سو کے نوٹ دے دیے وہیں میرے پھل والے نے کیش نہ ہونے کی بات پر خوشی سے کہا کہ میڈم آپ پھل لیتی رہیے، جب 2000 کی قیمت ہو جائے گی تب میں ایک ساتھ ہی لے لوں گا۔

نیہا دھوپیا نے باڈی شیمنگ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین اور خاص کر نوجوان لڑکیوں کو سمجھنا ہوگا کہ ہر لڑکی کی جسمانی ساخت یا بناوٹ مختلف ہوتی ہے۔ ماڈلز جیسا نظر آنا بالکل بھی صحت مندی کی بات نہیں ہے اور اگر آپ ایسا کر رہی ہیں تو آپ اپنے جسم کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں