داؤد ابراہیم کی فیملی نے شردھا کو پریشان کردیا

اداکارفلم ’’حسینہ‘‘ کی شوٹنگ کروارہی تھیں کہ حسینہ پارکربچوں اور بھائی کیساتھ آگئیں


Showbiz Desk November 18, 2016
خاندان کے افراد نے شردھاکو حسینہ کا چشمہ ،بالی اور ان کی پسندیدہ لپ اسٹک دی۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور جو ان دنوں بھارتی انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہم کی بہن کی زندگی پر فلم ''حسینہ'' میں کام کررہی ہیں اس وقت حیران پریشان رہ گئیں جب انڈرورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کے خاندان کے افراد شوٹنگ پر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے محبوب اسٹوڈیوز میں داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر پر فلم ''حسینہ'' کی شوٹنگ جاری تھی کہ حسینہ پارکر کے بچے وہاں آگئے فلم کے عملے کے ذرائع کے مطابق حیسنہ پارکر کی بیٹیاں علیشاہ عمیریہ اور خوشیاں اور ماموں سمیر انتولے کے ساتھ وہاں آئیں۔ ابتداء میں شردھا اور فلم کی باقی کاسٹ کچھ گھبرا گئی لیکن جلد ہی صورتحال معمول پر اگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسینہ کے اہلخانہ کو فلم کی شوٹنگ دیکھ کر بہت مزہ آیا وہ اپنے ساتھ حسینہ کی ذاتی اشیاء بھی لے کر آئے ان کا چشمہ ناک میں پہننے والی بالی اور ان کی پسندیدہ لپ اسٹک بھی جو انھوں نے شردھا کپور کو دیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں حسینہ پارکر کا کردار پہلے سوناکشی سنہا کو آفرکیا گیا تھا جو انھوں نے قبول بھی کرلیا تھا تاہم بعدازاں سوناکشی کے مصروف شیڈول کے باعث یہ فلم شردھا کے حصے میں آگئی۔

اس موقع پر انکور بھاٹیہ جو حسینہ پارکر کے شوہر کا کردار نبھارہے ہیں کا کہنا تھا حسینہ پارکر کے بچوں سے ملاقات میرے لیے بہت شاندار تجربہ تھا میری ان سے اس سے قبل ملاقات نہیں ہوئی تھی انھوں نے مجھے اپنے والد کی کچھ پرانی تصویریں دکھائیں اور کچھ ٹپس بھی دیں جو حسینہ پارکر کے شوہر کا کردار کرنے کے سلسلے میں میرے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں