نیکٹا نے جماعت الاحرار لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم قرار دیدیا

ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپ جماعت الاحرارکو امریکا پہلے ہی کالعدم قراردے چکا ہے


Express News November 19, 2016
لشکر جھنگوی العالمی کا قیام بنیادی طور پر فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث گروپ لشکری جھنگوی کے ٹوٹنے سے عمل میں آیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کے وفاقی ادارے نیکٹا نے مزید دو تنظیموں جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ان دونوں تنظیموں کو 11 نومبر 2016ء کو کالعدم تنظیموں میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 4 اگست کو امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا تھا، جماعت الحرار ٹی ٹی پی کا ایک ذیلی گروپ ہے جو پاک افغان سرحدی علاقوں میں سرگرم ہے،اس کی تشکیل 2014 میں ٹی ٹی پی کے ایک سابق امیر کے ہاتھوں ہوئی۔

لشکر جھنگوی العالمی کا قیام بنیادی طور پر فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث گروپ لشکری جھنگوی کے ٹوٹنے سے عمل میں آیا تھا، لشکر جھنگوی خود بھی 1996ء میں ایک دوسری فرقہ وارانہ تنظیم سپاہ صحابہ کی کوکھ سے پیدا ہوئی تھی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں