ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 011 فیصد کا اضافہ

انڈے 7 فیصد اضافے سے127 روپے درجن ہوگئے، گیس، چینی، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی


Business Desk November 20, 2016
چکن، گڑ، دالیں، پیاز، کیلے، لہسن کے نرخ گھٹ گئے، انفلیشن ریٹ سال بہ سال 0.51 فیصد۔ فوٹو: فائل

ملک میں حساس قیمتوں کے اشاریے پر مبنی افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.11 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 0.51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بیورو شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والے طبقے کے لیے افرط زر کی شرح 0.11 فیصد، 8 ہزار سے 12ہزار تک کمانے والوں کے لیے 0.10 فیصد، 12ہزار تا 18ہزار روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے0.11 فیصد، 18 ہزار 35 ہزار روپے والوں کے لیے 0.11 فیصد اور ماہانہ 35 ہزار سے زائد کمانے والوں کے لیے افراط زر کی شرح 0.12 فیصد بڑھی، اس دوران 10اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 11 اشیاکی قیمتوں میں کمی اور 32 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ انڈوں کی قیمت میں7فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ملک میں انڈے کی اوسط قیمت 118.32 روپے سے بڑھ کر 126.60 روپے فی درجن ہوگئی، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3.97 فیصد کے اضافے سے 1209.41روپے، ٹماٹر1.96 فیصد کے اضافے سے 48.99روپے فی کلوم، چینی1.23 فیصد بڑھ کر 72.96روپے فی کلو گئی، اس کے علاوہ سگریٹ، ویجیٹیبل گھی، گندم، جلانے کی لکڑی، آٹے اور اری6چاول کی قیمتوں میں بھی ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن،گڑ، دال چنا، دال ماش، آلو،کیلے، پیاز ، سرخ مرچ پسی ہوئی، دال مونگ، لہسن اور دال مسود کی قیمتوں میں بھی 1.84 فیصد تک کمی ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں