عامرخان شبانہ اور پوجا بھٹ آیندہ ماہ پاکستان پہنچیں گے

جنوری اور فروری میں بھارتی فنکاروں ،رائٹرزاور پروڈیوسرز نے پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔


Pervaiz Mazhar December 20, 2012
عامر خان، شبانہ اعظمی اور پوجا بھٹ سمیت کئی فنکار اور ادیب پاکستان آئیں گے۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: پاکستان میں بھارتی فلموں کی باکس آفس پر کامیابی اور ریکارڈ بزنس کی وجہ سے بھارتی فلمساز اور اداکار بہت خوش ہیں۔

متعدد بھارتی اداکار گزشتہ چھ ماہ سے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان واضح ویزا پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ان کا دورہ ممکن نہیں ہوسکا، عالی اردو کانفرنس میں بھی بھارت کے چند معروف ادیب اور دانشور بھی پاکستان کے دورے پر نہ آسکے لیکن آیندہ سال جنوری اور فروری میں بھارتی فنکاروں ،رائٹرزاور پروڈیوسرز نے پاکستان آنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

2

ان میں اداکار عامر خان، سلمان خان ،شبانہ اعظمی، جاوید اختر،مہیش بھٹ، پوجا بھٹ اور دیگر فنکار شامل ہیں،عامر خان کی فلم تلاش ، سلمان خان کی فلم دبنگ نے خاص طور سے پاکستان میں بے حد کامیابی حاصل کی جب کہ بھارتی شاعر ،فلم رائٹر جاوید اختر اپنی اہلیہ شبانہ اعظمی کے ساتھ آئیں گے، انھوں نے آرٹس کونسل کے صدر کواس دورے سے آگاہ کیا ہے،دریں اثناء پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فلم سازی کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس پر بھی زرو شور سے کام ہورہا ہے، پاکستانی پروڈیوسر نے واضح کردیا کہ مشترکہ فلم سازی کی اولین شرط یہ ہوگی کہ دونوں ممالک کی فلمیں بیک وقت دونوں ممالک میںایک ساتھ ریلیز کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں