ڈاکو تاجر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی لے اڑے

اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ نقد،60 تولے سونے کے زیورات لوٹ کر فرار


Express News Desk December 20, 2012
سراغ رساں کتوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری، جلد گرفتار کرلیں گے، پولیس فوٹو فائل

نامعلوم مسلح افراد ٹنڈو جان محمد میں ہندو تاجر کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو جان محمد شہر میں علی الصبح 4 نا معلوم افراد ہندو تاجر فوٹو لوہانو کے گھر میں گھس گئے اور اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور 20 لاکھ روپے نقد، 60 تولہ سونا اور 125 تولے چاندی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

03

رابطہ پر ٹنڈوجان محمد تھانہ پر موجود ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاش جاری ہے اور پولیس انہیں بہت جلد گرفتار کر لے گی۔ آخری اطلاعات آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں