بھارت نے ذاکر نائیک کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا

بھارتی حکومت نے آئی ار ایف پر پابندی کے بعد ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ہے


Online November 22, 2016
بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی تنظیم ’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘ پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی حکام نے معروف مسلم اسکالر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامی ریسرچ فاونڈیشن پر پابندی کے بعد اب ان کے ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے، بھارتی حکومت نے آئی ار ایف پر پابندی کے بعد ادارے کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ہے جب کہ تنظیم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر موجود مواد پابندی کے لیے امریکی حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ذاکر نائیک کے خلاف انٹر پول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی لینے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی تنظیم 'اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن' پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی حکومت نے بھی اپنے ملک میں تنظیم کے زیر انتظام چلنے ولاے 'پیس ٹی وی' کی نشریات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے بارے میں بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا تھا کہ ڈھاکا میں ایک کیفے پر حملہ کرنے والے ذاکر نائیک سے متاثر تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں