پاکستان کے پہلے 3 ڈی ٹی ایچ لائسنس نیلام کردیے گئے

پیمرا کو لائسنس کی نیلامی کی مد میں 14 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ کی آمدنی ہوگی


ویب ڈیسک November 24, 2016
تینوں کمپنیوں کوچارارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے فی لائسنس ادا کرنا ہوں گے: فوٹو: ایکسپریس

QUETTA: سپریم کورٹ کی مشروط اجازت کے بعد پاکستان کے پہلے 3 (ڈی ٹی ایچ) ڈائریکٹ ٹوہوم لائسنس نیلام کیے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی مشروط اجازت کےبعد پاکستان کے پہلے 3 (ڈی ٹی ایچ) ڈائریکٹ ٹوہوم لائسنس 14 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ میں نیلام کیےگئے۔ نیلامی کا آغاز گزشتہ روز دوپہر 12 بجے 20 کروڑ کی ابتدائی قیمت سے ہوا اور بولی کاعمل 15 سے زائد گھنٹےتک جاری رہنے کے بعد آج صبح چار بجے سے پہلے ختم ہوا۔

میگ انٹرٹینمنٹ لاہورنے 4 ارب 91 کروڑروپے، شہزاد اسکائے نے 4 ارب 90 کروڑروپے جب کہ اسٹار ٹائمز کمیونیکیشن نے4 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بولی لگا کر لائسنسن اپنے نام کیے۔ قوائد کے مطابق سب سے زیادہ بولی دینے والی دو کمپنیاں بھی تیسرے نمبر پر بولی دینے والی کمپنی کے مساوی رقم ادا کریں گی، اس طرح تینوں کمپنیوں کو چار ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے فی لائسنس ادا کرنا ہوں گے جب کہ سیکیورٹی کلیئرنس کےبعد کمپنیوں کوڈی ٹی ایچ لائسنس دے دیے جائیں گے۔ لائسنس کی فیس پہلے 15 فیصد پھر دوسری قسط 50 اور تیسری 35 فیصد جمع کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا جسے گذشتہ روز پیمرا کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا جس پرسپریم کورٹ نے حکمِ امتناعی کو خارج کرتے ہوئے نیلامی جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں