مہرین جبار کی فلم ’’دوبارہ پھر سے‘‘ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار

میرے پروجیکٹس میں نیویارک کی کہانیاں زیادہ اس لیے ہوتی ہیں کہ میں وہاں رہتی ہوں


نمرہ ملک November 25, 2016
فلم دوبارہ پھر سے کی زیادہ تر عکسبندی نیویارک اور کراچی میں کی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

JERUSALEM: معروف ہدایت کار مہرین جبار فلم ''دوبارہ پھر سے'' بڑی اسکرین پر واپسی کرنے کو تیار ہیں، فلم کل (25 نومبر) سے دنیا سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور نیویارک دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، میرے پروجیکٹس میں نیویارک شہر کی کہانیاں زیادہ اس لیے دیکھنے کو ملتی ہیں کیونکہ میں نیویارک میں رہائش پذیر ہوں اور انسان اپنے ارد گرد کی زندگی کا زیادہ مشاہدہ کرتا ہے۔ فلم کی کہانی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی کثیر الثقافت شہر میں بسنے والوں کی کہانی ہے جو پیچیدہ رشتوں اور تعلق کے گرد گھومتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ٹی وی اور فلم کے نمایاں چہرے صنم سعید، طوبیٰ صدیقی، عدیل حسین، حریم فاروق، علی کاظمی، عتیقہ اوڈھو، شاز خان اور موسیٰ احمد خان شامل ہیں۔

فلم دوبارہ پھر سے کی زیادہ تر عکسبندی نیویارک اور کراچی میں کی گئی ہیں۔ مہرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی سینماتیزی سے ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے، مختلف شعبوں ٹی وی کمرشلز اور ڈرامہ انڈسٹری سے لوگ فلم انڈسٹری کی طرف آرہے ہیں، کچھ کامیاب ہورہے ہیں اور کچھ نہیں تاہم کوشش جاری رکھنی چاہیے کیونکہ یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان فلم اور سینما انڈسٹری دونوں مضبوط و مستحکم ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئے گی کیونکہ میں نے کمرشل فلم کے تمام لوازمات کو ملحوظ خاطر رکھا ہے تاکہ شائقین فلم سے بندھے رہیں اور اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں