پاکستان مسئلہ کشمیر کا حصے دار ہے ایک نہ ایک دن بھارت کو اس سے بات کرنا پڑے گی فاروق عبداللہ

بھارت کے پاس وہ طاقت نہیں کہ کشمیر کوپاکستان سے لے سکے، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ


News Agencies/Monitoring Desk November 26, 2016
کشمیر کسی کے باپ کی جاگیرنہیں، پاکستان مسئلہ کشمیرکا حصے دارہے۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس وہ طاقت نہیں کہ کشمیر کوپاکستان سے لے سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چناب ویلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کسی کے باپ کی جاگیرنہیں، پاکستان مسئلہ کشمیرکا حصے دارہے، ایک نہ ایک دن بھارت کوپاکستان سے بات کرنا ہی پڑے گی۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف بات چیت ہے،بھارتی کہتے ہیں پاکستان کے زیرانتظام کشمیربھی ان کا ہے، کیا یہ تمہارے باپ کا ہے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں