پاک فوج کے 5 سربراہوں کی تقرری نوازشریف کا ریکارڈ

1999میں نواز شریف نے ضیاء الدین بٹ کو آرمی چیف بنایا مگر پرویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کردی


نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نواز شریف نے پاک فوج کے 5 سربراہوں کی تقرری کا اعزاز حاصل کرلیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے 1991 میں جنرل آصف نواز جنجوعہ، 1993میں وحید کاکڑ، 1998کے دور حکومت میں پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایا۔ 1999میں نواز شریف نے ضیاء الدین بٹ کو آرمی چیف بنایا مگر پرویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کردی جس کے بعد نواز شریف تقریباً ایک سال جیل کاٹنے کے بعد جلا وطن کر دیے گئے۔

10 سال جلا وطن رہنے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئے اور 2013 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے اور انھوں نے بطور وزیراعظم جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف مقرر کیا۔ 28 نومبر کو جنرل راحیل شریف رٹائر ہوجائیں گے، گزشتہ روز نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ اسطرح انہوں نے پاک فوج کے پانچ سربراہوںکی تقرری کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں