ایم کیو ایم اورپاکستان عوامی تحریک کے نظریات میں فرق نہیں

پاکستان عوامی تحریک کے وفدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات، الطاف حسین سے اظہار تشکر


Express Desk December 21, 2012
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ انسانی خدمت کا مقدس درس دیا ہے. فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک سندھ کے نمائندہ وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب اور افتخار اکبر رندھاوا سے ملاقات کی۔

وفد نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے جلسہ عام کی مکمل حمایت پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی بقا و سلامتی کے لیے ایم کیو ایم اور پاکستان عوامی تحریک دونوں کے پروگراموں اور نظریات میں کوئی فرق نہیں اور دونوں جماعتیں ملک سے استحصالی نظام کو ختم کرنے کی انقلابی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

جہاں کرپشن، موروثی سیاست اور لاقانونیت کے لیے کوئی جگہ نہ ہو، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ انسانی خدمت کا مقدس درس دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کے قافلہ حق پرستی میں تمام قومیتوںکے افراد شامل ہیں، انھوں نے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایم کیو ایم اپنے قائد کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام جلسہ عام میں اپنے بھرپور تعاون اور شرکت کا یقین دلاتی ہے، وفد میں پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، نائب صدر سید اوسط علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل قیصر اقبال قادری، ڈپٹی سیکریٹی جنرل عصمت اللہ نیازی، میڈیا کوآرڈینیٹرز محمد الیاس مغل اور سید اسد جعفری شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں