ماہرہ خان کا فلم ’’رئیس‘‘ پر کسی قسم کے تبصرے سے گریز

موجودہ حالات میں ہم سب ملکی استحکام کے بارے میں سوچیں، ماہرہ خان


Online November 28, 2016
پاکستانی فلموں کی مسلسل نمائش سے سینما گھروں کو استحکام ملے گا ،گفتگو ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی مسلسل نمائش سے سینما گھروں کو استحکام ملے گا جب کہ انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ''رئیس'' پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

مہرین جبار کی فلم دوبارہ پھر سے میں تمام فنکاروں نے عمدہ کام کیا ہے امریکا اور کراچی میں فلم کو دلکش اندازمیں عکسبند کیا گیا جب کہ کیمرہ ورک متاثر کن اور اعلی معیار کا ہے، غیر ملکی کریو کے ساتھ پاکستانی فنکاروں کا کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی فلم رئیس کے حوالے سے ہر پاکستانی سوال کرتا ہے۔ اس موضوع پر فی الحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتی موجودہ حالات میں ہم سب ملکی استحکام کے بارے میں سوچیں، کئی پاکستانی فلموں کی آفرز ہیں اور کچھ میں کام بھی کررہی ہوں لیکن ان کے بارے میں تفصیلات نہیں بتا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا تاہم فلموں کی مصروفیات کی بنا پر اچھے اسکرپٹ و کردار کا انتخاب کرنا میرا حق ہے جس کے لیے انتظار کرنے میں کوئی برائی بھی نہیں ہمیں اپنے فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں