چین نے فلم مارکیٹ سے 68 ارب امریکی ڈالرکمالیے

 2020 تک سالانہ باکس آفس سیل 100ارب یوآ ن تک پہنچ جائیگی ،رپورٹ


Net News November 29, 2016
 2020 تک سالانہ باکس آفس سیل 100ارب یوآ ن تک پہنچ جائیگی ،رپورٹ فوٹو: کیریٹیو کامنز/فائل

رواں سال فلموں کی نمائش سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گذشتہ سال کی نسبت اضافہ متوقع ہے، 2015 میں ٹکٹو ں کی فروخت سے 6.8 ارب امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی۔

یہ آمدنی 2003ء سے 35 فیصد سالانہ کے حساب سے بڑھتی رہی ہے جب کہ صرف 2015 میں گذشتہ برسوں کی نسبت آمدنی میں 48.7 فیصد کا اضافہ ہوا ، یہ اعدادوشمار ریاستی انتظامیہ برائے ذرائع ابلاغ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اس سال باکس آفس سیلز 35 فیصد سے کم رہی ہے تا ہم اس سال آمدنی میں اضافہ ہو گا کیونکہ چین دنیا کی دوسری بڑی فلم مارکیٹ ہے.

چینی فلم مارکیٹ دنیا کی فلمی مارکیٹ میں ایک تہائی حصہ ڈالتی ہے ، آن لائن فلمی حقوق کی فروخت سے گذشتہ سال 560 ملین امریکی ڈالرکی آمدنی ہوئی ، گذشتہ دہائیوں میں باکس آفس سیلز میں ایک ارب یوآن سے چالیس ارب یوآن تک کا اضافہ ہوا جسکی وجہ مارکیٹ میں اصلاحاتی اقدامات تھے ۔رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2020 تک سالانہ باکس آفس سیلز 100ارب یوآ ن تک پہنچ جائیگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں