انسداد پولیومہمپاکستانی حکومت عملے کو تحفظ نہیں دے رہیعہدیداراقوام متحدہ

طالبان نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس منظرعام پر آنے کے بعدجون میں وزیرستان میں پولیو مہم پر پابندی لگا دی تھی


Sumera Khan December 21, 2012
عہدیدار کے مطابق اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں نے پاکستان سے درخواست کی کہ وہ صورتحال کانوٹس لیں وگرنہ مہم ناکام ہوجائے گی فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اوریونیسیف نے انسدادپولیو مہم میں پاکستان سے تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے طالبان کی طرف سے ویکسینیشن پرپابندی کے خلاف ناکافی حکومتی اقدامات پرتشویش کااظہارکیاہے۔

اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ پاکستانی حکومت پولیوعملے کوتحفظ فراہم نہیں کررہی،ہم پاکستان کی جانب سے پولیوکے خاتمے کی کوششوں کی توثیق کرتے ہیں مگر اقوام متحدہ اور امدادی ایجنسیوں کیلیے ممکن نہیں کہ ان نامساعد حالات میں کام کرسکیں جہاں حفاظتی قطرے پلانے کیلیے چلائے جانیوالی مہم کو عسکری تنظیموں سے بچائوکیلیے ٹھوس اقدامات نہ کیے جائیں۔

طالبان نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس منظرعام پر آنے کے بعدجون میں وزیرستان میں پولیو مہم پر پابندی لگا دی تھی، عہدیدار کے مطابق اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں نے پاکستان سے درخواست کی کہ وہ صورتحال کانوٹس لیں وگرنہ مہم ناکام ہوجائے گی مگر اس کے باوجود حکومت پاکستان نے ان پر توجہ نہیں دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں