جرمنی میں یہودیوں کا قتل 95 سالہ نازی مجرم کی سزا برقرار

جرمنی کے آؤشوِٹس کے نازی اذیتی کیمپ میں کئی برس کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد انسانوں کو قتل کیا گیا تھا۔


این این آئی November 30, 2016
کسی یہودی کے قتل میں معاونت کا مرتکب نہیں ہوا تھا، مجرم گروئننگ۔ فوٹو: فائل

MANDRA: جرمنی کی ایک وفاقی عدالت نے دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی دور میں 3 لاکھ یہودیوں کے قتل میں معاونت پر سزا پانے والے اس وقت95 سالہ مجرم اوسکار گروئننگ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے سنائی گئی سزا برقرار رکھی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جرمنی کے آؤشوِٹس کے نازی اذیتی کیمپ میں کئی برس کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد انسانوں کو قتل کیا گیا تھا۔ عشروں پہلے جرمنی پر ہٹلر کے دور حکومت میں آؤشوٹس کے نازی اذیتی کیمپ میں ایک محافظ کے فرائض انجام دینے والے مجرم گروئننگ کا اس اپیل میں کہنا تھا کہ وہ کسی یہودی کے قتل میں معاونت کا مرتکب نہیں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں