الطاف حسین نے ہی عوام کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی

ایم کیوایم کیخلاف سازشیں کرنیوالے کل بھی ناکام ہوئے،آج بھی کامیاب نہیں ہونگے


Express Desk December 22, 2012
فرخ اعظم کا شاہد خالدکالونی یونٹ اوریوسی 9نارتھ ناظم آباد میں کارکنان سے خطاب. فوٹو: فائل

ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام شاہ خالد کالونی یونٹ اور یوسی 9نارتھ ناظم آباد ٹائون میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا۔

جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،صوبائی وزیر و جوائنٹ انچارج نثار احمد پہنور ، اراکین سید معین الدین ، عزیز الرحمن ، حاجی علی محمد کچھی اور سید احمد رضا بھی موجودتھے،اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے فرخ اعظم اور جوائنٹ انچارج نثار پہنور نے کہاکہ الطاف حسین نے ہی عوام کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی،ایم کیوایم کیخلاف سازشیںکرنیوالے کل بھی ناکام ہوئے،آج بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

09

جرائم پیشہ گینگ وار عناصر کو سرکاری سرپرستی میں کراچی کے عوام سے بھتہ وصولی اور غریب عوام کے قتل کا لائسنس دیدیا گیا ہے ، عوام کو فقہوں اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جب ان سب میں ناکامی نظر آئی تو استحصالی نظام کے پروردہ عناصر ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو ختم کرنے کیلیے بغیر مردم شماری کے نئی حلقہ بندیوں پر اترے ہوئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں