چین میں ٹائی ٹینک بحری جہاز کی ہوبہو نقل کی تعمیر شروع

سیچوان صوبے کے ایک دیہی علاقے میں ٹائی ٹینک کی نقل تھیم پارک کے پانی میں رہے گی


Online December 05, 2016
اصل ٹائی ٹینک بیلفاسٹ میں تیار ہوا، پہلے ہی سفر میں رفانی تودے سے ٹکرا کر غرق ہو گیا تھا ۔فوٹو؛فائل

چین کے ایک تھیم پارک میں معروف بحری جہاز ٹائی ٹینک کی ہو بہو نقل سیاحوں کی توجہ کا اہم مرکز ہونے جا رہی ہے۔

269 میٹر لمبے بحری جہاز کی نقل تیار کرنے کا کام چین کے سیچوان صوبے کے ایک دیہی علاقے میں شروع کر دیا گیا ہے یہ جہاز مستقل طور پر وہاں پانی کے اندر رہے گا۔

خیال رہے کہ اصل بحری جہاز کو ہارلینڈ اور وولف کمپنی نے آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں تیار کیا تھا جو اپنے پہلے سفر پر ہی بحر اوقیانوس میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا اور اس پر سوار 1500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ جہاز اپنے پہلے سفر پر سائوتھ ہمپٹن سے نیویارک کیلیے روانہ ہوا تھا کہ وہ برفانی تودے سے ٹکرا کر غرق ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں