ڈھائی ارب کا اسلام آباد جنرل اسپتال منصوبہ التوا کا شکار

منصوبہ پی ڈبلیوڈی کر رہی تھی، کمیٹی کے اعتراض پر تعمیراتی کام رک گیا


شبیر حسین December 05, 2016
200 بیڈ پر مشتمل اسپتال کے منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے اسلا آباد جنرل اسپتال کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ تعاون سے اسلام آباد میں 2 ارب 50 کروڑ سے تعمیر ہونے والے 200 بیڈ پر مشتمل اسلام آباد جنرل اسپتال منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے لیکن وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کو کسی صورت پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ٹھیکے پر نہ دینے سے متعلق فیصلے کے باعث منصوبے پر جاری تعمیراتی کام رک چکا ہے۔ دستاویز کے مطابق منصوبہ پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے اسپتال پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے مکمل کرانے پر اعتراض کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں