ن لیگ کوفوج کا فوبیاہوگیاعدلیہ کواستعمال کررہی ہےفوادچوہدری

نوازشریف آئین توڑنے والی فوج کیخلاف ہیں،سہیل ضیا،الیکشن اپنے نشان پڑلڑینگے،کامل آغا


Monitoring Desk/Express Desk December 22, 2012
نوازشریف آئین توڑنے والی فوج کیخلاف ہیں،سہیل ضیا،الیکشن اپنے نشان پڑلڑینگے،کامل آغا’’ ٹودی پوائنٹ‘‘ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی واحد پارٹی ہے جو نیشنل پارٹی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے ،ن لیگ اور تحریک انصاف کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام''ٹودی پوائنٹ'' میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی ٹون ٹھیک نہیں ہے وہ جب ہمارے ساتھ تھے تومیاں صاحب کی خواہش تھی کہ فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کوگرفتارکیا جائے، مسلم لیگ ن کو فوج کا فوبیا ہوگیا ہے ،اس وقت ن لیگ عدلیہ کواستعمال کررہی ہے ، ن لیگ نے پاکستان میں کرپشن کو بڑھایا ہے ، ہماری خواہش ہے کہ ق لیگ کے ساتھ الیکشن ایک ہی انتخابی نشان پر لڑا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عمرسہیل ضیا بٹ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کو فوج کا کوئی فوبیا نہیں ہے اور نہ ان کیخلاف ہیں، وہ آئین توڑنے والی سوچ کیخلاف ہیں ، پچھلے63 سال میں پاکستان کے غریب کو کچھ نہیں ملا ۔

7

پاکستان صرف امیروں کا ملک نہیں یہ غریبوں کا ملک بھی ہے، ن لیگ کی پالیسیاں عوام دوست ہیں، مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے ہم الیکشن تو اپنے ہی انتخابی نشان پرلڑیں گے، ن لیگ نے پنجاب میں اقتدار ہمارے بندوں کے ذریعے حاصل کیا ،کوئی ایک بھی منصوبہ ایسا نہیں ہے جس سے عوام کو فائدہ ہو۔

لاہور میں دیوار چین بنادی گئی ہے، پیلی ٹیکسی، تنور،سستی روٹی اسکیم جنگلہ بس سروس سب میں کرپشن ہوئی ہے، تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ نیازی نے کہا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں آپس میں انڈراسٹنڈنگ کے ذریعے چل رہی ہیں، الطاف حسین کے خلاف اگر کوئی بندہ گیا ہے تو وہ صرف عمران خان ہے، پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا لیکن تندور ن لیگ نے کھائے ہیں۔دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں