سندھ میں پلی بارگین کرنے والے ملازمین برطرف کرنے کا حکم

460 ملازمین رقوم واپس کرنے پربحال ہوئے، سپریم کورٹ نے رپورٹ مسترد کردی


Ghulam Nabi Yousufzai December 07, 2016
حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بحال کیے گئے تمام ملازمین کو برطرف کرنے کا کہا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے کرپشن کے ملزمان کی طرف سے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد انہیں بری کرنے کے چیئرمین نیب کے اختیار کے بارے میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے بحال کیے گئے تمام ملازمین کو برطرف کرنے کا کہا ہے۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں بینچ نے منگل کو مقدمے کی سماعت کی۔ حکومت سندھ نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا ہے کہ 14 محکموں کے 460 ملازمین کیخلاف کرپشن کے مقدمات درج ہوئے تھے، ان ملازمین کی طرف سے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے بعد بحال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں