طالبان اور ایم کیو ایم ایک ہی چیز کے دو نام ہیں فضل الرحمن

جماعت اسلامی کو متحدہ مجلس عمل سے منہا نہیں کیا گیا اس کیلیے ہر وقت دروازے کھلے ہیں، انٹرویو.


Sana News/AFP December 23, 2012
جہاں طالبان ہیں وہاں ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں اور جہاں ایم کیو ایم ہے وہاں طالبان کی ضرورت نہیں,فضل الرحمن. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

لاہور: جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ طالبان اور ایم کیو ایم ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ،جو کام طالبان کر رہے ہیں وہی کام ایم کیو ایم کر رہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جہاں طالبان ہیں وہاں ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں اور جہاں ایم کیو ایم ہے وہاں طالبان کی ضرورت نہیں سب جانتے ہیں ایم کیو ایم بھتہ خوری ،قتل و غارت گری ،ٹارگٹ کلنگ ،اسلحہ کے فروغ میں ملوث ہے اور وہی کام طالبان بھی کر رہے ہیں، انھوں نے کہا ایم کیو ایم کا کراچی کے حالات میں صرف طالبان کو ہی مورد الزام ٹھہرانا اقدامات کو چھپانے کے مترادف ہے۔

5

انھوں نے کہا کہ ہمارا بظاہر کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر کسی علاقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی ضرورت پڑی تو ضرور کریں گے۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی کو متحدہ مجلس عمل سے منہانہیں کیا ،اس کی واپسی کے لیے ہر وقت دروازے کھلے ہیں۔ ایک سوال پر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم سیاست کو عداوت نہیں سمجھتے ہم سب کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں تاکہ کل ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے کے قابل ہوں۔انھوں نے کہا کہ انتخابات ضرور ہوں گے یہ کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں