ہفتہ وار افراط زر کی شرح 068 فیصد گھٹ گئی

کیلے، چائے کی پتی، لہسن، گھی، تیل، جلانے کی لکڑی سمیت 12 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں


Numainda Khususi December 11, 2016
ٹماٹر، آلو، چکن، چینی، پیاز، انڈے اور دالیں سستی، مہنگائی میں سال بہ سال0.8 فیصد کا اضافہ۔ فوٹو: فائل

MULTAN: ملک میںہفتہ وار افراط زر کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر0.68 فیصد گھٹ گئی تاہم سالانہ بنیادوں پر 0.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 8 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قمیتوں میں اضافہ، 12 ہی اشیا کے نرخوں میں کمی اور 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کیلے کی قیمتیں5.55 فیصد اضافے سے 66.52 روپے فی درجن، چائے کی پتی2.20 فیصد کے اضافے سے 175.29 روپے فی200 گرام، لہسن 1.07 فیصد بڑھ کر 302.93 روپے فی کلوگرام، ویجیٹیبل گھی (ٹن)1.05 فیصد کے اضافے سے451.29 روپے فی 2.5کلو گرام، مٹی کا تیل0.90 فیصد بڑھ کر77.74 روپے فی لیٹر ہو گیا.

اس کے علاوہ پکانے کاتیل (ڈھائی لیٹرٹن)، جلانے کی لکڑی، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، سگریٹ، ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی)، گندم اور آٹے کے نرخ بھی بڑھے تاہم 12اشیا بشمول ٹماٹر 23.02فیصد،آلو7.88فیصد،چکن 7.86فیصد،چینی3.11 فیصد، ایل پی جی 1.77 فیصد، پیاز1.75 فیصد، گڑ1.75 فیصد، انڈے 1.35 فیصد، دال مونگ 1.33 فیصد، دال ماش 1.16 فیصد، دال چنا0.83 اور دال مسور ہفتہ وار بنیادوں پر اوسطاً 0.34 فیصد سستی ہو گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق 8ہزار تک کمانے والوں کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 0.71 فیصد،12ہزارتک ماہانہ آمدن والو کے لیے0.71فیصد،18ہزار کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں0.72 فیصد،35ہزار ماہانہ آمدن والوں کے لیے 0.69 فیصد اور 35 ہزار سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے افراط زر کی ہفتہ وار شرح میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں