ایف آئی اے کی ٹیم بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو بنکاک سے کراچی لے آئی

بنکاک میں ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کی حوالگی کے لیے ضروری دستاویزات انٹرپول حکام کو پیش کیں


ویب ڈیسک December 13, 2016
بنکاک میں ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کی حوالگی کے لیے ضروری دستاویزات انٹرپول حکام کو پیش کیں، فوٹو؛ ایکسپریس/ ساجد رؤف

GILGIT: ایف آئی اے کی ٹیم بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو بنکاک سے گرفتار کرکے کراچی لے آئی ہے۔



ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مبینہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا کو بنکاک سے وطن واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل 2 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جو ملزم کو وطن واپس لانے کے لیے بنکاک گئی۔



ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدرالدین بلوچ اور انسپکٹر رحمت اللہ ملزم کی انٹرپول سے حوالگی کے لیے بنکاک پہنچے جہاں انہوں نے انٹرپول حکام کو ملزم کی حوالگی کے لیے ضروری دستاویزات پیش کیں جس کے بعد بنکاک پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد رحمان بھولا کو ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کردیا۔





دوسری جانب عبدالرحمان عرف بھولا کے بعد سانحہ بلدیہ ٹاون کا ایک اور کردار اصغربیگ کا نام بھی منظر عام پر آگیا، ایم کیوایم کے گرفتار کارکن یوسف پٹنی عرف گدھا گاڑی نےاپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ آگ لگانے میں سابق سیکٹرانچارج اصغر بیگ کا بھی ہاتھ ہے۔



حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کچھ عرصہ پہلے گرفتار ہونے والے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی محمد یوسف نے تفتیش کے دوران 6 سال میں 16 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اورموٹرسائیکلوں سمیت14 گاڑیاں جلانے کا اعتراف کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آ گ لگانے میں عبدالرحمان عرف بھولا اور ایم کیوایم کے سابق سیکٹرانچارج اصغر بیگ کا بھی ہاتھ تھا۔
واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو مبینہ طور پر آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 250 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو 4 دسمبر کو انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار کیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں