برطانوی شہزادہ ہیری نے فوجی آپریشن کے دوران طالبان کمانڈر کو ہلاک کردیا

شہزادہ ہیری کا افغان صوبے ہلمند میں ڈیوٹی کے چار ماہ کا دورانیہ اختتام کے قریب ہے۔


Sana News December 24, 2012
شہزادہ ہیری اپاچی ہیلی کاپٹر میں معاون پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

برطانوی شہزادہ ہیری نے افغان صوبے ہلمند میں فوجی آپریشن کے دوران ایک طالبان کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔


برطانوی شہزادہ ہیری نے جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں کئے جانے والے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران تحریک طالبان کمانڈر کو ہلاک کر دیا،شہزادہ ہیری اپاچی ہیلی کاپٹر کے معاون پائلٹ کے طور پر ملازمت کر رہے ہیں، یہ دوسری بار ہے کہ شہزادہ ہیری افغانستان میں موجود برطانوی فوج میں شامل ہوئے، پہلی بار انہوں نے سال 2007 کے اختتام اور 2008 کے اوائل میں افغانستان میں 10 ہفتے گزارے تھے۔


واضح رہے کہ شہزادہ ہیری برطانوی فوج میں شامل ہونے کے لئے رواں سال ستمبرمیں افغانستان پہنچے تھے اور ان کے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ڈیوٹی کے چار ماہ کا دورانیہ اختتام کے قریب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں