آزاد تجارتی معاہدے پرمذاکرات27 دسمبر کو تہران میں ہونگے ایران نے حتمی مسودہ دے دیا

وفاقی وزیرتجارت شریک،ٹیرف رعایتوں کے ساتھ بینکاری چینل کھولنے پر بھی بات ہوگی،پاکستان نے ورکنگ پیپرتیارکرلیا،حکام


اظہر جتوئی December 16, 2016
وفاقی وزیرتجارت شریک،ٹیرف رعایتوں کے ساتھ بینکاری چینل کھولنے پر بھی بات ہوگی،پاکستان نے ورکنگ پیپرتیارکرلیا،حکام فوٹو: فائل

SHANGHAI: ایران نے آزادتجارتی معاہدے کا حتمی مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا، اس سلسلے میں مذاکرات 27 دسمبر کوتہران میں طلب کرلیے گئے ہیں، اس مقصدکے لیے پاکستانی وفد وفاقی وزیر تجارت کی سربراہی میں تہران جائے گا۔

پاکستان نے بات چیت کیلیے تیاریاں کر لی ہیں۔ وزارت تجارت کے حکام نے بتایاکہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی سربراہی میں وفد ایرانی حکام سے مذاکرات کرے گا، ایک دوسرے کو ٹیرف میں رعایتیں دینے کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین بینکاری چینل کھولنے پر بھی بات چیت ہوگی، مذاکرات 2 روز تک جاری رہیں گے،پاکستان نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات کو حتمی نتائج کی طرف لایا جا سکے۔ حکام کے مطابق دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مستحکم ہیں مگر تجارت کم ہے جسے بڑھانا ضروری ہے۔

بلوچستان کے علاقے پشین میں نیا بارڈر پوائنٹ کھولا جا رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے اوردو طرفہ تجارت بھی بڑھے گی۔ سرکاری دستاویزکے مطابق ایران پر عالمی پابندیاں ہٹنے سے قبل حکومت نے تیاریاں شروع کر دی تھی، وزیر اعظم نے مئی 2014میں تہران کا دورہ کیا، پاکستان اور ایران نے 1معاہدے اور 8 ایم او یوز پر دستخط کیے، اس موقع پر فریقین نے سالانہ تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں