کینیڈی کے بھتیجے نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی

اگرچہ میں عوامی عہدے پر کام کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہوں لیکن میں کنیکٹیکٹ میں رہنے کو ترجیح دیتا ہوں، کینیڈی۔


Express Desk December 25, 2012
اگرچہ میں عوامی عہدے پر کام کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہوں لیکن میں کنیکٹیکٹ میں رہنے کو ترجیح دیتا ہوں، کینیڈی۔ فوٹو : اے ایف پی

امریکا کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ایڈورڈ ایم کینیڈی جونیئر نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ ماساچوسیٹس سے سینیٹ کے لیے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

ان کے اس اعلان سے امریکی سینیٹر جان ایف کیری کے وزیر داخلہ منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر امکانی طور پر ایک مضبوط مدمقابل کا خاتمہ ہوگیا۔ کینیڈی نے ایک بیان میں کہا "اگرچہ میں عوامی عہدے پر کام کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہوں لیکن میں کنیکٹیکٹ میں رہنے کو ترجیح دیتا ہوں ۔"کینیڈی اس وقت کنیکٹیکٹ میں رہائش پذیر ہیں لیکن اس کے علاوہ ان کا ایک گھر ہینسپورٹ کے کینیڈی کمپاونڈ میں بھی ہے۔ وہ آنجہانی ایڈورڈ کینیڈی کے بیٹے ہیں جنھوں نے تقریبا نصف صدی تک ماساچوسیٹس سے سینیٹ کی نمائندگی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں