زمبابوے 92 سالہ موگابے ایک مرتبہ پھر صدارتی امیدوار نامزد

2018 کے انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں 92 سالہ موگابے کا دور اقتدار 36 برسوں پر محیط ہو جائے گا۔


این این آئی December 19, 2016
1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے اس افریقی ملک کے صدر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، موگابے۔ فوٹو: نیٹ

SIALKOT: زمبابوے کی حکمراں جماعت زانو پی ایف نے صدر رابرٹ موگابے کو آئندہ انتخابات کیلیے بھی صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں 92 سالہ موگابے کا دور اقتدار 36 برسوں پر محیط ہو جائے گا، پارٹی کانگریس کے بعد بتایا گیا کہ موگابے کا نام متفقہ طور پر نامزد کیا گیا ہے، وہ 1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے اس افریقی ملک کے صدر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں