خسرہ سے بچائو کی مہم 31دسمبر سے شروع کی جائیگی محکمہ صحت

صوبائی وزیرڈاکٹر صغیرکی ہدایت پراندرون سندھ مہم9جنوری تک جاری رہےگی،30لاکھ بچوںکوخسرہ سےبچاؤکےحفاظتی ٹیکےلگائےجائیںگے۔


Staff Reporter December 26, 2012
صوبائی وزیرڈاکٹر صغیر کی ہدایت پر اندرون سندھ مہم 9جنوری تک جاری رہے گی،30لاکھ بچوںکوخسرہ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: صوبائی محکمہ صحت نے اندرون سندھ بچوں میںخسرہ کی وبا سے بچاؤکیلیے 31دسمبر سے مہم شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔

مہم 9جنوری تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 30لاکھ بچوںکوخسرہ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیںگے، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد نے اندرون سندھ میں بچوںکوخسرہ کی وبا سے محفوظ رکھنے کیلیے بچوںکے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (ای پی آئی) کوہدایت دی ہے کہ وہ فوری طورپربچوںکو خسرہ کی وبا سے محفوظ رکھنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر خسرہ کی مہم شروع کرے جس پر ای پی آئی نے سندھ کے اضلاع خیرپور، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، قمبر سمیت دیگر اضلاع میں 31دسمبر سے 9جنوری تک خسرہ سے بچاؤکی ہنگامی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، خسرہ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے 9ماہ کی عمر سے لے کر10سال کے 30لاکھ بچوںکولگائے جائیںگے۔

01

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد نے ای پی آئی کے صوبائی منیجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہنگامی خسرہ مہم کوہر صورت میں کامیاب بنایاجائے اور ویکسی نیٹروں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ، اندرون سندھ میں خسرہ کی وبا سے متعددبچے زندگی کی بازی ہارگئے تھے جس پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر صغیراحمد نے نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر خسرہ سے بچائوکی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی، انھوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو خسرہ کے مرض سے محفوظ رکھنے کیلیے خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں