مقبوضہ کشمیر 2مجاہدین کی ہلاکت کا دعویٰ بھارتی فوجی بھی مارا گیا

جنگجوؤںکی شناخت لشکر طیبہ کے ضلع کمانڈر مدثر احمدشیخ عرف ماویہ اور تمیم احمد کے بطور کی گئی ہے.


News Agienciyan December 26, 2012
کولگام: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے مجاہدین کے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے کو لگام میں مجاہدین اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں بھارتی فورسز کی جانب سے 2 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیاگیا ہے جبکہ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔

پولیس نے الزام لگایاہے کہ یہ مجاہدین سلور اسٹار ہوٹل پر حملے میں ملوث تھے۔ گزشتہ شام کولگام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے دور 9آ رآر ،ایس او جی کو لگام اور 18بٹالین سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ددھی پورہ کولگام کامحاصرہ کیا اور وہاں موجود جنگجووں کیخلاف بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔

01

جس کے دوران جنگجو اس گائوں سے نکل گئے اور کنی پورہ اور ننی بگ کے درمیان کھلے کھیت میں پہنچ گئے لیکن وہاں پر بھی ان کا سامنا فورسز کے ساتھ ہوا جس کے بعد طرفین کے مابین اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں دونوں جنگجو مارے گئے۔ جن کی شناخت لشکر طیبہ کے ضلع کمانڈر مدثر احمدشیخ عرف ماویہ اور تمیم احمد بطور کی گئی ہے۔ جھڑپ میں ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں