پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کی 2 سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے پر پابندی کی سفارش

مردم شماری نہ ہونے پر انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر ہر 10 سال بعد حلقہ بندیاں ہوںگی


تنویر محمود راجہ December 23, 2016
الیکشن کمیشن کسی بھی حلقے میں ووٹنگ سے60روزقبل ضلعی الیکشن کمشنر سمیت تمام انتخابی عملہ تعینات کرسکے گا۔ فوٹو؛ فائل

پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات نے امیدوارکیلیے دوسے زائد نشستوں پرالیکشن لڑنے پرپابندی کی سفارش کی ہے، مردم شماری نہ ہونے کی صورت میں انتخابی فہرستوں کی بنیاد پرہر10سال بعدحلقہ بندیاں ہونگی، الیکشن کمیشن عام انتخابات سے6 ماہ قبل الیکشن سے متعلق تمام تفصیلات جاری کرنے کا پابند ہو گا۔

پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں آئندہ عام انتخابات کے صاف اور شفاف بنانے کیلیے دوسرے اقدامات کیساتھ ساتھ ایک اہم اقدام الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے سے متعلق ہے جس کیلئے کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ کے برابر اختیارات دینے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کسی بھی حلقے میں ووٹنگ سے60روزقبل ضلعی الیکشن کمشنر سمیت تمام انتخابی عملہ تعینات کرسکے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کو انتخابی عملہ کیخلاف براہ راست کارروائی کرنے کا بھی اختیارحاصل ہوگاجبکہ کمیشن عام انتخابات سے6 ماہ قبل الیکشن سے متعلق تمام تفصیلات جاری کرنے کا پابند ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں