طاہر القادری کو فون مطالبات کی تائیدیکارکن لانگ مارچ کیلیے تیار ہوجائیںالطاف حسین

14جنوری کے لانگ مارچ کیلیے ذہنی و جسمانی طور پر تیار رہا جائے، رابطہ کمیٹی کے حتمی اعلان کاانتظار کریں


Express Desk December 26, 2012
14جنوری کے لانگ مارچ کیلیے ذہنی و جسمانی طور پر تیار رہا جائے، رابطہ کمیٹی کے حتمی اعلان کاانتظار کریں، کارکنوں کو ہدایت، آپ ڈٹے رہیے،طاہر القادری سے گفتگو،مولانا اورنگزیب پر حملے کی مذمت۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پورے پاکستان بالخصوص پنجاب کے ایم کیوایم کے کارکنان خصوصاً نوجوان فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلیے ڈاکٹرطاہرالقادری کی14 جنوری کی کال کیلیے ذہنی وجسمانی طورپرتیار ہوجائیں۔

کارکنان اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے حتمی اعلان کاانتظارکریں۔ ہم ملک سے کرپٹ پولیٹیکل سسٹم، دولت اور موروثی نظام سیاست اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی انقلابی جدوجہد میں ڈاکٹرطاہرالقادر ی کیساتھ ہیں۔ پورے پاکستان بالخصوص پنجاب کے ایم کیوایم کے کارکنان خصوصاً نوجوان فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے اپنے بازؤں اورجسم کوتواناکرلیں۔انھوں نے یہ بات منگل کو تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 23دسمبر کے لاہور کے تاریخی جلسہ عام کے بعد پیداہونے والی صورتحال، 14جنوری کے لانگ مارچ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اپنے قیام سے لیکرآج تک فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہدکررہی ہے،ا یم کیوایم نے غریب ومتوسط طبقے سے قیادت نکال کرایوانوں میں بھیجی۔ ہم1988ء سے لیکرآج تک ہرسال بجٹ میں جاگیرداروں کی زرعی آمدنی پر ٹیکس کیلیے آواز اٹھاتے رہے لیکن اسمبلیوں میںہماری اس آواز کوہمیشہ بلڈوز کردیا گیا کیونکہ سوائے ایم کیوایم کے ارکان کے باقی پارلیمنٹ بڑے بڑے جاگیرداروں ، وڈیروں ،سرداروں اورسرمایہ داروں پرمشتمل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کرپٹ اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف اب تحریک منہاج القرآن کی ایک بھرپور آواز قومی سیاست میں نہایت مثبت اضافہ ہے اور ہم اس آوازکے ساتھ ہیں۔

الطاف حسین نے نظام انتخاب میں اصلاحات کیلیے ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبے کی بھرپورتائیدکرتے ہوئے کہاکہ ملک کے نظام میں حقیقی تبدیلی کیلیے انتخابی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے کہا کہ آپ ڈٹے رہیے ، ایم کیوایم کاایک ایک کارکن فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپشن کے خاتمہ اورنظام میںانقلابی اصلاحات کی حق پرستانہ جدوجہد میںآپ کے شانہ بشانہ ہے۔

1

الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی جانب سے 14جنوری کے مارچ میں تعاون کی درخواست کا مثبت جواب دیتے ہوئے انھیں بھرپورتعاون کایقین دلایا اورپورے پاکستان بالخصوص پنجاب بھر کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ تیار رہیں۔ انقلاب اب ملک کا مقدربن چکاہے اورمیں ملک میں انقلاب آتا اوربڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کے محلات کومسمارہوتادیکھ رہاہوں۔

الطاف حسین نے کہا کہ اب فیض احمدفیضؔ کے اس خواب کوپوراکرنے کاوقت آگیاہے کہ،''سب تخت گرائے جائیں گے، سب تاج اچھالے جائیں گے اورراج کرے گی خلقِ خدا، جومیں بھی ہوں اورتم بھی ہو''۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے الطا ف حسین کی بھرپورحمایت وتعاون پر ان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ایم کیوایم اورتحریک منہاج القرآن میں یہی چیز قدر مشترک ہے کہ دونوں ملک سے کرپٹ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہیں ، اس سے بڑھکرکوئی اورمشترکہ ایجنڈا نہیں ہوسکتا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ یقیناایم کیوایم میں کوئی جاگیرداراور وڈیرہ نہیں ہے، سب سیلف میڈ لوگ ہیں۔ ہمارا سادہ ساایجنڈاہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اوراتفاق رائے سے ایک ایسی جانبدار اورایماندار نگراں حکومت تشکیل دی جائے جسکے پاس وژن ہو، اتھارٹی ہو، اہلیت اورقابلیت ہو۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے الطاف حسین سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کے والدہدایت علی کے انتقال پربھی دلی تعزیت کا اظہار کیااورمرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی۔ دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میںاہلسنت والجماعت کے رہنماء اورنگزیب فاروقی پرقاتلانہ حملہ کرکے زخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورحملے کے نتیجے میںمحافظ ،ڈرائیوراور پولیس اہلکاروں سمیت شہر بھر میں دہشت گردی کے دیگر واقعات میںمعصوم شہریوں کی ہلاکت پرگہری تشویش اور افسوس کااظہارکیاہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ شہرمیںفرقہ وارایت کوہوادینے کیلیے قتل وغارت گری کرنیوالے نہ صرف ملک وقوم بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جو امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے کی گھنائونی سازش پرعمل پیراہیں،قتل کسی کابھی ہوقابل مذمت ہے۔انھوں نے اورنگزیب فاروقی سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلیے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی۔ لطاف حسین نے واقعے میں جاںبحق افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کواپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں