طاہرالقادری کےجلسہ عام پر ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہونے والوں کے لیے الطاف حسین کا مفت مشورہ

ہومیوپیتھک کی معروف دوا ACONITE 200C اور IGNICIA 200C کی ایک ایک خوراک تمام متاثرین کو پلادیں، افاقہ ہوگا۔


Express Desk December 26, 2012
ہومیوپیتھک کی معروف دوا ACONITE 200C اور IGNICIA 200C کی ایک ایک خوراک تمام متاثرین کو پلادیں، افاقہ ہوگا ، الطاف حسین فوٹو : فائل

KABUL: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 23دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے کامیاب ترین جلسہ عام اور اس جلسے میں ایم کیو ایم کی شرکت و حمایت سے بعض سیاسی و مذہبی قوتوں کو جہاں تشویش ہوئی تھی

وہاں جلسے میں حاضرین کی بہت بڑی تعداد کی شرکت دیکھ کر بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور اکابرین کو حد درجہ صدمہ اور شاک (SHOCK) بھی پہنچا ہے اور وہ اس صدمے اور شاک کی کیفیت کی وجہ سے ابھی تک ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ جو لوگ ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہیں، انھیں میرا مفت مشورہ ہے اور میں انھیں ہذیانی اور شاک کی کیفیت سے نکالنے کا نسخہ فراہم کرتا ہوں جس کی ایک خوراک کے بعد ہی وہ صدمے اور شاک کی ہذیانی کیفیت سے باہر آجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ نسخہ یہ ہے کہ ہومیوپیتھک کی معروف دوا ACONITE 200C اور IGNICIA 200C کی ایک ایک خوراک تمام متاثرین کو پلادیں، انشاء اللہ جلد افاقہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں