پاک ترک آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں پیشرفت

انقرہ میں 21 تا 23 دسمبر پانچواں دور، اشیا، خدمات اورسرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پرگفتگو


Business Desk December 25, 2016
ٹیرف لائنزمیں رعایتوں پر بات آگے بڑھ گئی، چھٹا دوراسلام آباد میں منعقد کرنے پراتفاق۔ فوٹو: فائل

پاکستان ترکی آزادتجارتی معاہدے پر مذاکرات کا پانچواں دور انقرا میں 21 سے23 دسمبر تک ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری تجارت میاں اسد حیات الدین نے کی، وفد تجارت، صنعت، ٹیکسٹائل کی وزارتوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے نمائندوں پر مشتمل تھا، مذاکراتی سیشنز میں ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود اور استنبول میں پاکستانی قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

ترک وفد کی قیادت ڈپٹی انڈرسیکریٹری معیشت ہوسنو دلیمرے نے کی، ان کے ساتھ معیشت، کسٹمز وٹریڈ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل امپورٹس کے نمائندے بھی موجودتھے۔ گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے اشیا، خدمات، سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر گفتگو کی، تمام معاہدوں پر بات چیت نمایاں حد تک آگے بڑھی، بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی، اس دوران دونوں جانب سے رعایتوں کے لیے پیش کردہ ٹیرف لائنز پر زبردست پیشرفت ہوئی۔

اجلاس کے دوران فریقین نے ہدایات اور اعلیٰ قیادت کی مخلصانہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کا اگلادور اسلام آباد میں جلد سے جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں