سال 2016 میں بینک ڈکیتیاں پونے 2 کروڑ لوٹ لیے گئے

چوروں نے 3 مارکیٹوں کی 67 دکانیں تالے توڑکرلوٹ لیں، عیدقرباں پر ڈیڑھ کروڑ کے مویشی چوری کرلیے گئے


ہلاک کیے جانے والوں میں کالعدم تنظیموں کے 12دہشت گرد ،2 ٹارگٹ کلر اور لیاری گینگ وارکے 2کارندے شامل ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: سال 2016 کے دوران کراچی میں 8 بینک ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ڈاکوؤں نے بینک ڈکیتیوں کے دوران ایک کروڑ،91 لاکھ اور77ہزار روپے لوٹ کر فرارہوگئے، شہر کی 3 بڑی مارکیٹوں کی67 دکانوں کے تالے توڑ، نجی کمپنی، جیولرز اور ریلوے بکنگ آفس میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتیں ہوئیں جبکہ عیدقرباںپرڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے مویشی چوری کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سال2016 کے جنوری سے اکتوبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں 8 بینک ڈکیتیاں ہوئی جبکہ گزشتہ سال 12بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں ہوئی تھیں سال 2016 کی پہلی بینک ڈکیتی کی وارادت 8جنوری کو عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی میں ہوئی اس واردات میں ڈاکو الائیڈ بینک سے 13لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، 20جنوری کو گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے جے ایس بینک سے 3لاکھ 74ہزار600 روپے لوٹ لیے اور28 جنوری کو سچل میں قائم جے ایس بینک سے مسلح ڈاکو 42لاکھ 15ہزار180 روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، 16فروری کو کورنگی صنعتی ایریا میں دبئی اسلامک بینک سے ڈاکو باآسانی7لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ، 5اپریل کوکورنگی میں میزان بینک میں 81لاکھ 35ہزار روپے مسلح ڈکیت لوٹ کر فرار ہوئے، 23 مئی کے روزپاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن میں حبیب بینک سے ڈاکو 34 لاکھ 53 ہزار 150روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔

یکم اگست کو گلستان جوہر میں واقع حبیب بینک سے ڈاکو 4لاکھ 60ہزار 993روپے لوٹ کر فرار ہوئے ،18اکتوبر کو عید گاہ میں سمٹ بینک سے ڈاکو 5لاکھ 40ہزار100 روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، جنوری میں کورنگی صنعتی ایریا میں مسلح ڈاکو ریلوے بکنگ آفس سے 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے مارچ میں ڈاکوؤں نے فیروز آباد میں جیولر کی دکان پر 2 کروڑ سے زائد کی کامیاب واردات کی 23 مئی کو کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سے میں کمپنی سے مسلح ڈکیت 25 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، اگست میں کورنگی صعنتی ایریا کے علاقے سے ملزمان ڈیڑھ کروڑ مالیت کے مویشی چوری کرکے فرار ہوگئے ، اکتوبر میں صدر کے علاقے میں قائم شہاب الدین مارکیٹ ، آرام باغ اورایمپریس مارکیٹ سے 47دکانوں کے تالے کاٹ کر چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے نومبر میں لائٹ ہاؤس مارکیٹ کی 10دکانوں اور لیاقت آباد میں 10دکانوں کے تالے کاٹ کر چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان اورنقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سال2016 میں رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقابلوں اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 315 جرائم پیشہ ہلاک کردیے، پولیس افسران و اہلکارسمیت25ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ہلاک جرائم پیشہ عناصر میں کالعدم تنظیموں کے 113دہشت گرد، لیاری گینگ وارکے 65 کارندے، 4 ٹارگٹ کلر ، 94 ڈاکو، 22 کارلفٹراور 12منشیات فروش شامل ہے واضح رہے کہ ہلاک کیے جانے والے ڈاکوؤں میں9 ڈاکو شہریوں کی فائرنگ اور تشدد سے ہلاک ہوئے، جنوری میں رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران 34 جرائم پیشہ ہلاک کردیے اور جرائم میں ملوث 1360ملزمان کو گرفتار کیا۔

ہلاک کیے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، لشکر جھنگوی اورالقاعدہ برصغیر کے 12لیاری گینگ وار کے 9 کارندے اور 8 ڈاکو شامل ہیں، فروری میں 35جرائم پیشہ ہلاک کیے گئے اور1564ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہلاک کیے جانے والے ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے 17دہشت گرد ، لیاری گینگ وار کے 3 اور 15ڈاکو شامل تھے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مارچ میں 54جرائم پیشہ ہلاک کیے اور1358ملزمان کو گرفتار کیا ہلاک کیے جانے والوں میں کالعدم تنظیموں کے 18دہشت گرد، لیاری گینگ وار کے 11کارندے اور 9 ڈاکو شامل تھے اپریل میں23 جرائم پیشہ ہلاک کیے گئے اور2183 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہلاک کیے جانے والوں میں کالعدم تنظیموں کے 12دہشت گرد ،2 ٹارگٹ کلر اور لیاری گینگ وارکے 2کارندے شامل ہیں۔

مئی میں23 جرائم پیشہ ہلاک کیے گئے اور2098ملزمان گرفتار ہوئے ہلاک کیے جانے والوں میں کالعدم تنظیموں کے8دہشت گرد، لیاری گینگ وار 8 کارندے اور7 ڈاکو شامل ہیں، سیکیورٹی اداروں نے جون میں 26جرائم پیشہ ہلاک کردیے اور2362ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہلاک کیے جانے والوں میں کالعدم تنظیموں کے 10دہشت گرد ، لیاری گینگ وار کے 6کارندے اور8 ڈاکو شامل تھے، جولائی میں بھی 26 جرائم پیشہ ہلاک کردیے گئے اور 1532 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہلاک ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد ، لیاری گینگ وار کے 2 اور14 ڈاکو شامل تھے، اگست میں 16جرائم پیشہ ہلاک کیے گئے اور1934ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہلاک کیے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد، لیاری گینگ وار کا ایک کارندہ اور7 ڈاکو شامل تھے۔

ماہ ستمبر میں21جرائم پیشہ ہلاک کیے گئے اور1155ملزمان گرفتار ہوئے ہلاک ملزمان میں کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد، ایک ٹارگٹ کلر ،لیاری گینگ وار کے 9کارندے اور10ڈاکو شامل تھے، اکتوبر میں 19جرائم پیشہ ہلاک کردیے گئے اور815 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ مقابلے میںایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ہلاک کیے جانے والے ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے 10دہشت گرد ،لیاری گینگ وار کے 4کارندے اور4ڈاکو شامل تھے، نومبر میں21جرائم پیشہ ہلاک کردیے گئے اور 1064ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہلاک ملزمان میں کالعدم تنظیم کے 7دہشت گرد ،لیاری گینگ وار کے7کارندے اور3 ڈاکو شامل تھے 24 دسمبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران17جرائم پیشہ ہلاک کردیے گئے اور 762 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہلاک ملزمان میں کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد ، لیاری گینگ وار کے 5کارندے اور9 ڈاکو شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں