ماحولیاتی آلودگی سے بدین تباہ ہوجائے گا مقامی تنظیم

ایل بی او ڈی اور شوگر ملز کے زہریلے پانی سے 350 دیہات متاثر ہوچکے ہیں


Express News Desk December 27, 2012
18 لاکھ آبادی والا ضلع جو زراعت اور تیل و گیس سے مالا مال ہے اس وقت ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے تباہ و برباد ہورہا ہے۔ فوٹو: فائل

بدین ضلع میں ماحولیاتی آلودگی کا سب سے بڑا سبب ایل بی او ڈی کا میگا پروجیکٹ، شوگر ملز کا زہریلا پانی، آب پاشی کا ناقص نطام اور تیل و گیس کمپنیوں کی جانب سے ماحولیاتی قانون سے انحراف ہے۔

جس کو روکنے کے لیے فوری طور پر انتظامات کیے جائیں نہیں تو بدین ضلع تباہ و برباد ہوجائے گا جبکہ اس سے پہلے شوگر ملوں کے زہریلے پانی کے باعث انصاری شوگر مل سے لیکر جھیل تک 350 دیہات متاثر ہوچکے ہیں، کارئے گونکڑوں سے آنے والا زہریلے پانی نے ماحول کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

03

ان خیالات کا اظہار بدین میں 68 سماجی تنظیموں پر مشتمل دامن نیٹ ورک کے چیئرمین فیض اڈیجو اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہاکہ 18 لاکھ آبادی والا ضلع جو زراعت اور تیل و گیس سے مالا مال ہے اس وقت ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے تباہ و برباد ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں