پرویز مشرف کی ڈاکٹر طاہرالقادری کووطن پرستی و قومی حمیت کے شاندار مظاہرے پر مبارکباد

اے پی ایم ایل آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور ملکی سلامتی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے, پرویز مشرف.


Express Desk December 27, 2012
اے پی ایم ایل آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور ملکی سلامتی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے, پرویز مشرف. فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے قائد پرویز مشرف نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کو وطن پرستی اور قومی حمیت کے شاندار مظاہرے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل اور ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن پرستی پر ایک ہی ایجنڈا ہے۔

مرکزی انفارمیشن سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ اے پی ایم ایل آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور ملکی سلامتی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کا بھی یہی ایجنڈا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم موروثی نظام سیاست کے خاتمے، آئین کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی اور ملکی سلامتی کی انقلابی جدو جہد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جلسے میں صرف پاکستانی جھنڈے تھے جو قومی یکجہتی کی علامت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں